چیئرمین سینیٹ کی وفاقی کابینہ کے ارکان کو عہدوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

امید ہے وزیر اعظم پاکستان اور کابینہ ملک کی معاشی و سماجی ترقی کیساتھ وفاق کی مضبوطی کیلئے بھرپور کوششیں کرینگے، محمد صادق سنجرانی

پیر 20 اگست 2018 18:23

چیئرمین سینیٹ کی وفاقی کابینہ کے ارکان کو عہدوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ کے ارکان کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

چین سے اپنے خصوصی پیغام میں محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ امید ہے وزیر اعظم پاکستان اور ان کی کابینہ ملک کی معاشی و سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ وفاق کی مضبوطی کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں کاسامناکرنے کے لیے تمام سیاسی و سماجی حلقوں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :