ماہ ستمبر گنے کی کا شت کیلئے انتہائی موزوں ہے ، ماہرین زراعت

پیر 20 اگست 2018 19:26

فیصل آباد۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ستمبر کا پورا مہینہ کما د کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے،کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے ستمبر کے پورے مہینہ کے دوران کماد کی کاشت کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے بہتر زمین کا انتخاب ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ فصل کی کاشت سے قبل کاشتکار ہموار زمین میں گہرا ہل چلا کر مناسب تیاری کے بعد سہاگہ لگائیں اور پھر رجز کے ذریعے 10سی12انچ تک 4 فٹ گہری کھیلیاں بنائی جائیں ، انہوںنے کہا کہ کاشتکار ممنوعہ اقسام کی کاشت سے باز رہیں۔