سپیکر اسد قیصر کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مختلف دفاترکا دورہ

افسران کووزیر اعظم پاکستان کی کفایت شعاری کے ویژن پر عمل درآمد اور سیکرٹریٹ کے اخراجات کو کم کرنے کی ہدایت

پیر 20 اگست 2018 19:55

سپیکر اسد قیصر کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مختلف دفاترکا دورہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مختلف دفاترکا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قو می اسمبلی کے افسران کووزیر اعظم پاکستان کی کفایت شعاری کے ویڑن پر عمل درآمدکرنے اور سیکرٹریٹ کے اخراجات کو کم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے افسران سے کہاکہ ٹیکس دہندہ گان کے پیسے کو اپنا پیسہ سمجھاجائے اورتمام غیر ضروری اخراجات سے اجتناب کیا جائے۔سپیکر نے قو می اسمبلی سیکرٹریٹ کے بجٹ اور اخراجات کی مکمل تفصیلات پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔سپیکرنے قومی اسمبلی کی لائبریری اورشعبہ تحقیق کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود افسران کو اراکین قومی اسمبلی کو قانون سازی کے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لائبریری اور شعبہ تحقیق کسی بھی ملک کی پارلیمان میں اراکین پارلیمنٹ کو قانون سازی میں معاونت فراہم کرنے کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی لائبریری کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ضروری اقدمات اٴْٹھائے جائیں گے۔ بعد ازاں سپیکر کا قومی اسمبلی میں موجودوفاقی وزرائ کے چیمبرزکا دورہ اوروہاں پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران نے سپیکر کو قومی اسمبلی کے مختلف شعبوں کے کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔۔ظفر ملک