جامعہ کراچی، بی کام ریگولر سال دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے نتائج کا اعلان

پیر 20 اگست 2018 22:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی کام ریگولر سال دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق کے ایم اے گرلز ڈگری کالج کی فلک ناز بنت محمد امین سیٹ نمبر321424 نے 1080 نمبرز کے ساتھ پہلی ،ایمن بنت محمد فیصل سیٹ نمبر321419 نی1079 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فارویمن کی رمشاں صفدربنت صفدر محمود سیٹ نمبر320935 نے 1055 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں کل 16603 طلبہ شریک ہوئے،625 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن ،2240 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 17.26 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :