زیادہ گوشت اور اچھی اون کیلئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کو ترجیح دی جائے،ماہرین لائیوسٹاک

منگل 21 اگست 2018 16:16

قصور۔21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء)ماہرین لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ نے ملک میں گوشت اور اون کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث لائیوسٹاک فارمرز اور دیہاتیوں و کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زیادہ گوشت اور اچھی اون کیلئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کو ترجیح دیں اور اس سلسلہ میں محکمہ لائیوسٹاک کے فیلڈسٹاف کی مشاورت کو بھی یقینی بنایاجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرسکیں۔