Live Updates

وزارت د اخلہ نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

منگل 21 اگست 2018 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ۔پیر کو وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم اور ان کی بیٹی کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد گزشتہ روز وزارت داخلہ نے تا حکم ثانی سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں شامل کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہوگئی ہے جبکہ نوازشریف کے دامادکیپٹن (ر) صفدر کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں موجود ہے۔واضع رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے فروری میں پہلی بار وفاقی حکومت سے نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی تاہم اس وقت مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نیب کی سفارش پر عملدرآمد نہیں کیا تھاتاہم اس کے بعد نگران وفاقی کابینہ نے بھی سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے گریز کیا تھا۔۔۔۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات