حیدرآباد ،مہر علی ہا ئو سنگ سو سا ئٹی کچی آبادی کے مکینو ں کا پلا ٹو ں پر قبضہ کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ

منگل 21 اگست 2018 20:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) حیدرآباد کے تعلقہ لطیف آباد یو نٹ نمبر 11کی مہر علی ہا ئو سنگ سو سا ئٹی کچی آبادی کے مکینو ں نے با اثر افراد کی جا نب سے پلا ٹو ں پر قبضہ کرکے فر وخت کر نے اور گھر وں پر حملے کر نے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا ،مظا ہر ے میں خو اتین بھی شر یک تھیں ،اس موقع پر وحید شاہ ،راشد رضا ،عدنان شاہ اور اسماعیل ، علی راناسمیت دیگر نے بتا یا کہ علا قے کا رہا ئشی ایک با اثر شخص نے نا م نہا د امن کمیٹی بنا کر پلا ٹو ں پر قبضے کر نے میں مصروف ہے جبکہ مذکورہ شخص عز یز بنگالی اور اسکے ساتھی کچھ عر صہ قبل اسلحہ رکھنے کے کیس میں جیل بھی جا چکے ہیں اور اب جیل سے آنے کے بعد ایک با رپھر مذکورہ شخص اور اُسکے ساتھیو ں نے علا قے میں پلا ٹوں کی غیر قانونی خر ید و فر وخت شر وع کر دی ہے اور اس حو الے سے احتجاج کر نے پر با اثر شخص عز یز بنگا لی نے اپنے ساتھیوں ایو ب خا لد ،عمر ان ڈنو اور دیگر کے ساتھ ملکر گھروں پرحملے کر ر ہے ہیں اور ایک نو جو ان وحید شاہ کو سخت زخمی کر دیا لیکن پو لیس مذکورہ حملہ آوروں کے خلاف کیس درج نہیں کر ر ہی ہے ، انہو ںنے ارباب اختیا ر سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نو ٹس لیکر حملے میں ملو ث ملز مان کو گر فتار کرکے انصاف و تحفظ فر اہم کیا جا ئے ۔