عید الاضحی پر صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی جائے گی، حیسکو انتظامیہ

منگل 21 اگست 2018 21:50

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) حیسکو انتظامیہ کی جانب سے عید الاضحی پر صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی جائے گی،عید کے تینوں دنوں میں بجلی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو کے احکامات پر حیسکو انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں، اور ’’خصوصی شکایتی مرکز‘‘ قائم کیا گیا ہے جس میں صارفین وعوام بجلی کی شکایات کو سننے اور اس کے فوری حل کیلئے 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیںجس کا مقصد عوام وصارفین کو عید کی خوشیوں میں بجلی کے متعلق کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچاناہے چیف ایگزیکٹو مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ان نمبرز پر رابطہ کرکے کسی بھی قسم کی شکایات درج کرواکے اس کا فوری حل حاصل کرسکتے ہیں022-9260014 ٹول فری 0800-84338 نمبرز پر یا حیسکو ہیلپ لائن 118 یا حیسکو ایس ایم ایس سروس پر بھی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ، صارف اپنے موبائل سے 8118 پر میسج ٹائپ کرکے اپنی شکایت بھی موصول کرواسکتا ہے اور اس کے مسئلہ کا حل بھی فوری کیا جائے گا اس " خصوصی شکایتی مرکز" کی نگرانی حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو و دیگر افسران کریں گے۔

متعلقہ عنوان :