لاہور بورڈ میں انسداد ِڈینگی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

پیر 27 اگست 2018 17:37

لاہور بورڈ میں انسداد ِڈینگی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2018ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے چیئر مین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے حکومت پنجاب کی ہدایت پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تا کہ ملازمین اور دیگر افراد ڈینگی سے محفوظ رہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر ریحانہ الیاس ،کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفتر میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے -اس کے ساتھ ساتھ بورڈ کے احاطے میں فالتو پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور کاٹھ کباڑ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے -اسی طرح ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لیئے عمارت میں سپرے کیا جائے اور ڈینگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر پر مبنی پمفلت اور آگاہی مواد مختلف جگہوں پر ڈسپلے کیا جائے تاکہ ملازمین اور دیگر لوگوںکو ضروری آگاہی ملی- انہوں نے مزید ہدایت کی کہ لاہور بورڈ آنے والے افراد کی رہنمائی کے لیے تعینات عملہ اپنے فرائض مستعدی سے سر انجام دے تا کہ طالب علموں کو تعلیمی معاملات میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔