پا کستان کا ٹن جنرز ایسو سی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کی 15خالی نشستوں کیلئے 16امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

بدھ 29 اگست 2018 21:53

پا کستان کا ٹن جنرز ایسو سی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کی 15خالی نشستوں ..
ملتان۔ 29 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2018ء) پا کستان کا ٹن جنرز ایسو سی ایشن کے انتخابات برائے سال 2018-19 کیلئے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی 15 خالی نشستوںکیلئی16 امیدواروںکے کا غذات نا مزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔ الیکشن کمشنرسر دار خلیل احمد خان علیانی اور ممبر الیکشن کمیشن محفوظ احمد باجوہ اور شیخ محمد عاصم سعید نے کا غذات کی سکرو ٹنی کی اور تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے ۔

(جاری ہے)

امیدواران جن میں محمد زاہد اسلام( ٹوبہ ٹیک سنگھ)، مہر محمد اشرف(خانیوال)، شیخ اشفاق احمد(بورے والا)، محمد شہزادبشیر(ڈی جی خان)،لیاقت علی (راجن پور)، عبدالسبحان(راجن پور)،محمدعرفان فیص(لیہ)، محمدنعمان جاوید(فورٹ عباس)، منظور ایاز خان(احمد پورشرقیہ) ، میاں محمود احمد(خان پور)، عبدالماجد(رحیم یار خان)،زبیر احمد(خیر پور) ، رمیش لال( ڈھرکی)،ہریش کمار(ٹنڈوآدم)، سنیل کمار(میرپورخاص)، قیصر محمود(رحیم یار خان)کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں۔پی سی جی اے نے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کر دی ہے۔امیدوران کی حتمی لِسٹ مورخہ 8 ستمبر 2018 ء کوجاری کی جائے گی ۔