حلقہ پی پی 272 کے ضمنی الیکشن،4امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

بدھ 29 اگست 2018 23:53

مظفر گڑھ۔29 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2018ء) مظفرگڑھ کے صوبائی حلقہ پی پی 272 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے بدھ کے روز 4 امیدواروں سردار محمد معظم جتوئی, مسز زہرہ باسط سلطان شاہ, سید ہارون سلطان بخاری, ملک قسور کریم لنگڑیال نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرائے جبکہ 30 اگست کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔