برزایل کی الیکٹورل کورٹ نے سابق صدر لوئز آنسیو لولا ڈا سلوا کو ناہل قرار دے دیا

اتوار 2 ستمبر 2018 00:20

برازیلیہ ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2018ء) برزایل کی الیکٹورل کورٹ نے سابق صدر لوئز آنسیو لولا ڈا سلوا کو ناہل قرار دے دیا ہے جس کے بعد اب وہ اکتوبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وہ بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے 12 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں تاہم عوامی جائزوں کے مطابق انہیں دیگر صدارتی امیدواروں پر واضح برتری حاصل تھی۔ واضح رہے کہ لولا ڈا سلوا کے حامیوں نے بطور صدارتی امیدوار ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔