Live Updates

ڈی جی ایل ڈی اے کل کھلی کچہری لگائیں گی

جمعہ 14 ستمبر 2018 14:48

ڈی جی ایل ڈی اے کل کھلی کچہری لگائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان شہریوں کی زیر ا لتوا درخواستوں پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے کل (ہفتہ) 15 ستمبر کو دن ساڑھے دس بجے ایل ڈی اے آفس جوہر ٹائون کے ون ونڈو سیل پر کھلی کچہری لگائیں گی ۔

(جاری ہے)

تمام متعلقہ ڈائریکٹروں کو اس موقع پر ذاتی طور پر ون ونڈو سیل پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔یہ فیصلہ پلاٹوں کی ٹرانسفر کے لئے این او سی کے اجراء‘ نقشوں کی منظوری اور دیگر ا مور سے متعلق شہریوں کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد اور ان کی شکایات کے موقع پر ہی ازالے کے لئے کیا گیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات