روس اور چین کی مشترکہ زمینی و فضائی مشقیں،دشمن سے نمٹنے کی صلاحیت پرزور

دونوں ملکوں کی مشترکہ زمینی اور فضائی مشقیں فوجیوں کی جنگی صلاحیتوں کے جائزہ لینے کیلئے کی گئیں

جمعہ 14 ستمبر 2018 15:30

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) مشرقی سائبیریا میں روس کی ووسٹوک نامی فوجی مشقیں زور و شور سے جاری، چینی اور روسی فوجی اہلکاروں نے دشمنوں کے حملے سے نمٹنے کی مشترکہ مشقیں کیں۔دونوں ملکوں کی فوج کی مشترکہ زمینی اور فضائی مشقیں فوجیوں کی جنگی صلاحیتوں کے جائزہ لینے کیلئے کی گئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی سائبیریا میں روس کی ووسٹوک نامی فوجی مشقیں زور و شور سے جاری، چینی اور روسی فوجی اہلکاروں نے دشمنوں کے حملے سے نمٹنے کی مشترکہ مشقیں کیں۔

دونوں ملکوں کی فوج کی مشترکہ زمینی اور فضائی مشقیں فوجیوں کی جنگی صلاحیتوں کے جائزہ لینے کیلئے کی گئیں۔مشترکہ فوجی آپریشن میں40 منٹ میں 50 اسکوائر کلومیٹر کے علاقے میں ہزاروں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ ووسٹوک مشقیں 17 ستمبر تک جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :