امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے انٹر میڈیٹ پر ی میڈیکل کے امتحانات میں عثمان پبلک ہائر سیکنڈری اسکول سسٹم کی طالبہ خدیجہ اشرف کو دوسری پوزیشن اور عر فہ کامران کو چوتھی پوزیشن حاصل کر نے پر پوزیشن ہولڈرز طالبات ان کے اساتذہ اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:58

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے انٹر میڈیٹ پر ی میڈیکل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے انٹر میڈیٹ پر ی میڈیکل کے امتحانات میں عثمان پبلک ہائر سیکنڈری اسکول سسٹم کی طالبہ خدیجہ اشرف کو دوسری پوزیشن اور عر فہ کامران کو چوتھی پوزیشن حاصل کر نے پر پوزیشن ہولڈرز طالبات ان کے اساتذہ اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔

اپنے ایک تہنیتی بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے دیگر پوزیشن ہولڈرز طالبات اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرے کر نے والے طلبہ و طالبات کو بھی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ مثالی اور نمایاں کارکردگی ہمیشہ ان تھک محنت اور لگن کے باعث ہی ممکن ہو پاتی ہے ۔ پوزیشن ہولڈرز طالبات نے اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔

(جاری ہے)

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عثمان پبلک اسکول سسٹم گزشتہ کئی سالوں سے میٹرک کے امتحانات میں بہترین نتائج کے باعث کراچی میں نمایاں مقام اور اعزاز حاصل کر چکا ہے ۔

ماضی میں بھی عثمان پبلک اسکول سسٹم کے طلبہ و طالبات نے پوزیشن حاصل کی ہیں اور اب کالج کی سطح پر بھی خدیجہ اشرف نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے تعلیمی ادارے کا نام روشن کیا ہے اور امید ہے کہ عثمان پبلک اسکول سسٹم کامیابیوں کے تسلسل کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ عثمان پبلک اسکول سسٹم جماعت اسلامی ضلع وسطی کے زیر نگرانی ایک اہم تعلیمی پروجیکٹ ہے اور ایک ایسا ادارہ ہے جس نے اپنا بہترین معیار تعلیم برقرار رکھا ہے اور جہاں طلبہ و طالبات کے لیے دینی اور دنیاوی لحاظ سے بہترین تعلیم و تربیت کا انتظام ہے ۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کرام اور ماہرین تعلیم کی نگرانی میں ایک بہترین ٹیم طلبہ و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر نے میں مصروف ہے اور اسکول سے فارغ ہونے والے طلبہ و طالبات عملی میدان میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔#