سپورٹس نیوز )
ایشیا کپ : پاکستان کا فاتخانہ آغاز ، ہانگ کانگ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی
اتوار 16 ستمبر 2018 22:20
(جاری ہے)
قبل ازیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ کے کپتان انوشمان رتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ہانگ کانگ کی پہلی وکٹ 17 کے مجموعی اسکور پر گری جب نزاکت خان 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور پھر اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔پاکستان کے اچھے بالنگ اٹیک کے سامنے ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 116 رنز ہی بنا سکی۔ اعزاز خان 27 اور کنچت شاہ 26 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 3 جب کہ شاداب خان اور حسن علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایک وکٹ فہیم اشرف کے حصے میں آئی جب کہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے تاہم مخالف ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ فائنل تک پہنچنے کے لیے 6 میں سے 5 میچز لازمی جیتنا ہوں گے، ٹورنامنٹ بہت اہم ہے کچھ نہیں کہہ سکتے کون جیتے گا تاہم ایشیا کپ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی ٹیم نے ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا، یہ ان کے لیے بڑا ایونٹ ہے، آج 4 فاسٹ بالرز اور ایک اسپنر کے ساتھ کھیلیں گے۔ دبئی کا موسم شدید گرم ہے اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے۔ ہانگ کانگ کی ٹیم تیسری مرتبہ ایشیا کپ میں شرکت کررہی ہے، پہلی مرتبہ اس نے 2004 میں سری لنکا میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں شرکت کی اور اس کے بعد 2008 میں پاکستان میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا تاہم دونوں مرتبہ وہ کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بنگال ٹائیگرز نے سری لنکا کو 137 رن سے ہرا دیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
ج*بیٹی کو ناجائز قرار دیکر قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.