روس کا تیل کے شعبے میں سعودی عرب کے ساتھ طویل المیعاد تعاون کا اعلان

ْروسی وسعودی وزرائے تیل کی ملاقات،ر توانائی کی عالمی منڈی میں خصوصی تعلقات پر تبادلہ خیال

پیر 17 ستمبر 2018 12:01

روس کا تیل کے شعبے میں سعودی عرب کے ساتھ طویل المیعاد تعاون کا اعلان
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) روس کے توانائی کے وزیر الیگزینڈر نوواک اور ان کے سعودی ہم منصب خالد الفالح نے اوپیک تنظیم کے ارکان اور اٴْس سے خارج تیل پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان طویل المیعاد تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات روس کی وزارت توانائی نے ایک اعلان میں کہی۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت نے بتایا کہ دونوں مالک کے وزراء نے ماسکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران توانائی کے میدان اور توانائی کی عالمی منڈی میں خصوصی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ماہ روسی دارالحکومت میں ہونے والے توانائی کے بین الاقوامی سیمینار میں سعودی وزیر توانائی خالد الفالح کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :