کربلاء کے شہیدوں کی لازوال قربانی اور مشن کو یاد رکھا جائیگا،حسین مسعودی

پیر 17 ستمبر 2018 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) مسجد و امام بارگاہ حضرت حُر تیسر ٹاؤن لیاری ایکسپریس وے میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا محمد حسین مسعودی نے کہا کہ کربلاء کے شہیدوں کی لازوا ل قربانی،مشن اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا کیونکہ شہیدوں نے اسلام کی سربلند ی،استحکام اور مسلمانوں کی بقاء کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا ،آج بھی اسلام اپنی اصل حالت میں زندہ ہے یہ صدقہ ہے محمد ﷺ و آل محمدﷺ کا لہٰذہ ہمیں ان مقدس ،محترم اور بزرگ ہستیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خانوادہ رسولﷺ کا احترام ،حرمت اور عزت کو باقی رکھنا ہوگا کیونکہ ان مقدس اور خدا کی پسندیدہ ہستیوں نے دین اسلام کیلئے جو لازوال اور بیش بہا قربانیاں دیں وہ آج بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لہٰذا ہمیں ان کے مقام و مرتبے کا احترام کرنا ہوگا اور کوشش کرنا ہوگی کہ دین کا پیغام باقی رہے اور مسلمان باہمی اتحاد ،اتفاق اور عزت کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں اسی میں ہم سب کی بہتری اور بھلائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :