سوات ایکسپریس وے دسمبر تک مکمل کیاجائیگا‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

منصوبے کے 81کلومیٹر سے 50 کلومیٹر آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا ہے، محمودخان

پیر 17 ستمبر 2018 15:00

سوات ایکسپریس وے دسمبر تک مکمل کیاجائیگا‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان نے پیر کو کرنل شیرخان انٹرچینج پر سوات ایکسپریس وے کا دورہ کیااورسوات ایکسپریس وے پر جاری کام کا جائزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایف ڈبلیو او کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان کو ایکسپریس وے پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی‘ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان نے اس موقع پر کہا کہ سوات ایکسپریس وے پر دسمبر تک کام مکمل کئے جانے کا امکان ہے،سوات ایکسپریس وے 81کلومیٹر پر محیط ہے جبکہ 50کلومیٹر پر کام مکمل ہوچکا ہے،50 کلومیٹر روڈ آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے‘انہوں نے کہاکہ صوابی سے چکدرہ تک 81 کلو میٹر سوات ایکسرپس وے پر کام جاری ہے جو دسمبر تک مکمل کیا جائے گا‘انہوں نے کہاکہ ایکسپریس وے پر سات انٹر چینج ہیں‘انہوں نے کہاکہ کوشش ہے کہ پشاور میں بس منصوبے پر کام جلد مکمل ہوجائیگا‘ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بی آر ٹی کا کیس نیب اور عدالت میں جانے سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا،ہماری کوشش ہے کہ پشاور میں بی آر ٹی منصوبے پر کام جلد مکمل ہوجائے۔