سکھر سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 ستمبر 2018 16:21

سکھر سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع
سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 ستمبر 2018ء) : سکھر سے کراچی جانے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 595 میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 595 کو سکھر سے کراچی جانا تھا کہ روانگی سے قبل پرواز میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

بم کی اطلاع موصول ہوتے ہی مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا ۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو ائیر پورٹ طلب کر لیا گیا ہے۔ طیارے کی جانچ پڑتال کے بعد مسافروں کو دوبارہ طیارے میں سوار کیا جائے گا۔ پرواز میں بم کی موجودگی کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

متعلقہ عنوان :