ایس ایس بی یوم دفاع پاکستان اسپورٹس فیسٹیول‘ ون ویل سائیکلنگ اور جمناسٹک کے مقابلوں کا انعقاد

پیر 17 ستمبر 2018 17:38

ایس ایس بی یوم دفاع پاکستان اسپورٹس فیسٹیول‘ ون ویل سائیکلنگ اور جمناسٹک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) سیکریٹری اسپورٹس ہارون احمد خان کی ہدایت کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہل پارک اسپورٹس اینڈ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ون ویل سائیکلنگ اور جمناسٹک کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز تھے لیکن سرکاری مصروفیت کے سبب وہ تقریب تقسیم انعامات میں نہ پہنچ سکے۔

اس لئے چیف کچ ملک بلوچ ملنگ نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق سستی بستی‘ ٹکری ویلج میں ہونے والے ان مقابلوں کو شائقین کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا اور کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی پر کھل کر داد دی ون ویلنگ سائیکل ریس میں30سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔جس میں اکرم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتئے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی‘ دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب رحمت ملنگ اور حاجی انور نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

جمناسٹک مقابلوں میں عمدہ جسمانی کرتب کا مظاہرہ کرتے ہوئے برکت علی پہلی پوزیشن ہاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ دوسری پوزیشن جاوید جبکہ تیسری پوزیشن عبدالحق نے حاصل کی بعد ازاں مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز کے نہ آنے کے سبب چیف کوچ ملک بلوچ ملنگ نے فاتح کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے ون ویلنگ میں پہلی پوزیشن کے حامل کھلاڑی اکرم کو دس ہزار‘ دوسری پوزیشن کے لئے رحمت ملنگ کو8ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن کے حاجی انور کو500ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا‘ جمناسٹک میں پہلی‘ دوسری اور تیسری پوزیشن کے لئے برکت علی‘جاوید اور عبدالحق نے بالترتیب5ہزار‘3ہزار اور1000ہزار کا نقد انعام حاصل کیا۔