ایتھنز میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 17 ستمبر 2018 20:08

ایتھنز میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) یونانی دارالحکومت ایتھنز میں ایک انتشار پسند گروپ نے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کے مطابق ان مظاہرین نے ایران میں کرد آبادی کے ساتھ روا رکھنے جانے والے سلوک پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سفارت خانے کی عمارت کے شیشے توڑ دیے اور سرخ رنگ سے دیواروں پر نعرے تحریر کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں اس گروپ کے دس افراد نے حصہ لیا، جو آہنی سلاخوں سے لیس تھے۔ اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے پیرس میں بھی ایرانی سفارت خانے کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا

متعلقہ عنوان :