اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے،ڈپٹی کمشنر

پیر 17 ستمبر 2018 23:19

ڈی جی خان۔17ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ علما محراب و منبر سے اخوت و بھائی چارہ کا درس دیں،خطبا،تقاریر اور بیانات سے کسی مسلک کی دل آزاری نہ کریں،ضلع میں موجود فرقہ ورانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھی جائے۔ انہوں نے یہ بات امن کمیٹی کے اراکین اور علما کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز اعوان اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام اخوت، بھائی چارہ اور صبر وتحمل کا درس دیتا ہے۔ اسوہ حسنہ ﷺپر عمل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ باہمی تنازعات مل بیٹھ کر حل کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے امن و امان اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے قیام کے لئے علماء کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :