قومی ٹیم چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قطر روانہ ہو گئی،

ایونٹ کا آغاز (کل)ہو گا، آصف، بابر، بلال اور ماجد علی ایکشن میں نظر آئیں گے

منگل 18 ستمبر 2018 17:22

قومی ٹیم چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) قومی ٹیم چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے منگل کو قطر روانہ ہو گئی، ایونٹ کا آغاز (کل) بدھ سے ہو گا جس میں محمد آصف، بابر مسیح، محمد ماجد علی اور محمد بلال پاکستان کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قطر میں شیڈول چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے چار کیوئسٹس محمد آصف، بابر مسیح، محمد بلال اور محمد ماجد علی ملک کی نمائندگی کریں گے، قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے قطر روانہ ہو گئی ہے، کیوئسٹس کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کا چنائو کیا گیا ہے، چاروں کیوئسٹس نے ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، امید ہے کہ وہ میگا چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :