نیلم: تاجر اور ٹرانسپورٹرز زائد ٹیکسسز کے خلاف سراپا احتجاج، باقاعدہ احتجاج کے لیئے ڈپٹی کمشنر نیلم کو نوٹس دے دیا

منگل 18 ستمبر 2018 19:10

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) نیلم تاجر اور ٹرانسپورٹرز زائد ٹیکسسز کے خلاف سراپا احتجاج باقاعدہ احتجاج کے لیئے ڈپٹی کمشنر نیلم کو نوٹس دے دیا ۔نیلم ویلی ڈویلپمنٹ بورڈ ، ضلع کونسل اور بلدیہ کی جانب سے زائد ٹیکسسز وصول کیئے جاتے ہیں چونگیوں پر عوام سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے جس سے نیلم ویلی کی غریب عوام کا استحصال ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

نیلم میں قائم نیلم ویلی ترقیاتی ادارہ ، ضلع کونسل اور بلدیہ کی چونگیوں پر چھوٹی گاڑی سی20کے بجائے 200جبکہ بڑی گاڑی سے 30کے بجائے 300روپے وصول کیئے جاتے ہیں جبکہ سکریپ فی من 20روپے کے بجائے 100روپے اور فی من سکریپ پر 500روپے بلدیہ ٹیکس کی مد میں وصول کیا جاتا ہے جس سے غریب شہریوں کے پیٹ کاٹے جاتے ہیںزائد ٹیکس وصولی کے خلاف تاجر و ٹرانسپورٹر رہنماوں منظور بیگ ،تنویر جیلانی ،حبیب الرحمان،نزاکت شاہ،سید عبدالخالق شاہ،خوجہ مہربان،لال حسین،وقار بیگ، عمران میر شفقت حسین و دیگر نے ڈپٹی کمشنر نیلم کو احتجاج کا نوٹس دے دیا اور ڈپٹی کمشنر نیلم سے مطالبہ کیا کہ اگر ظالمانہ ٹیکس کا خاتمہ نہ کیا گیا تو 25ستمبر کو نیلم بھر عوام ،تاجر اور ٹرانسپورٹر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ نیلم ویلی میں کس قانون کے تحت زائد ٹیکسسز وصول کیئے جاتے ہیں کیا نیلم ویلی میں کو الگ قانون نافذ ہے جو چند محکمے اپنی من مرضی کے ٹیکسسز وصول کرنے کی آزادی رکھتے ہیں نیلم ویلی میں دارلحکومت مظفرآباد کے قانون کے تحت وہی ٹیکس وصول کیا جائے جو مظفرآباد میں لیا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :