عوام کی جان و مال کی حفاظت سب سے اہم ذمہ داری ہے،وزیراعلیٰ محمودخان
منگل 18 ستمبر 2018 22:03
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شرپسند عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ محرم کے حساس مہینے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ ہو اورنہ ہی کوئی شرپسند اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب ہو سکے۔
عوام کی جان و مال کی حفاظت سب سے اہم ذمہ داری ہے ۔ اس ذمہ داری کا ادراک کرتے ہوئے ہمیں پیشگی اقدامات کرنے ہوں گے اور ان اقدامات میں انتظامیہ اور پولیس ہر سطح پر رابطے میں رہے ۔ان کا رابطہ سکیورٹی اور انتظامی لحاظ سے ہونا چاہیئے کیونکہ حکومت بہترین انتظامی اور سکیورٹی اقدامات کے ذریعے عوام کی جان و مال کو تحفظ دینا چاہتی ہے ۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو ریلیف دینا ہماری ترجیح ہے اور یہ اچھی حکمرانی کے ذریعے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ کو اس موقع پر انتظامی اور سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا گیا ۔ اُنہیں بتایا گیا کہ محرم کی حساسیت کے تناظر میں غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیںتاکہ جلوسوں اور دیگر اجتماعات کو تحفظ حاصل ہو ۔ وزیراعلیٰ کو ضلعی سطح پر کمیٹیوں، ان میں شامل عوامی نمائندوں ،اُن کے مابین رابطے ، ہنگامی صورتحال میں مناسب اقدامات ، حساس اضلاع کی فضائی نگرانی ، سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب، کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایات سمیت صحت عامہ سے متعلق بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.