اہل بیت کی عظم قربانی درحقیقت پوری امت مسلمہ کے لئے درخشاں مثال ہے‘چوہدری محمد سرور

اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی ضرورت اور مسلمانوں کی ترقی کی پہلی منزل ہے

منگل 18 ستمبر 2018 23:12

اہل بیت کی عظم قربانی درحقیقت پوری امت مسلمہ کے لئے درخشاں مثال ہے‘چوہدری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اسلام احترام انسانیت کا دًرس دیتا ہے ، معاشرے سے انتہاپسندی اور عدم برداشت کے کلچر کے خاتمے کے لئے تمام مکاتب فکر کوباہمی رواداری، بھائی چارے اور مساوات کے درس کو فروغ دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے حسن کاظمی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اہل بیت کی عظم قربانی درحقیقت پوری امت مسلمہ کے لئے درخشاں مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرات، خودداری اور حق گوئی امام حسین ؑکا پیغام اور زندگی کا فلسفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کرام نے شہادت کو گلے لگایا مگر انسانیت کی بقاء کے خلاف بات برداشت نہیں کی ، ہمیں ان کی تعلیمات اور قربانیوں سے سبق سیکھنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

گورنرنے کہا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی ضرورت اور مسلمانوں کی ترقی کی پہلی منزل ہے۔انہوںنے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اًمن کی فضا کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ علماء کرام پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔گورنر نے کہا کہ علماء کرام اپنے خطبات کے ذریعے لوگوں میں اسلام کی عظمت رفتہ کی کامیابیوں اور کارناموں کے بارے میں آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے ایک دوسرے کے مسلک کا احترام سب پر لازم ہے ۔ اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔گورنر نے وفد کو یقین دلایا کے حکومت ان کے مسائل کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کویقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :