جاپان کے کانسائی ایئر پورٹ کیلئے ریلوے سروس بحال

بدھ 19 ستمبر 2018 11:10

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) جاپان میںکانسائی بین الاقوامی ہوائی کیلئے ریلوے خدمات بحال کر دی گئیں۔ ہوائی اڈّے کو شہر سے ملانے والے پٴْل کو دو ہفتے قبل تیل کے ایک ٹینکر کے ٹکرانے سے نقصان پہنچا تھا۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق4 ستمبر کو آنے والے سمندری طوفانِ اور سمندری لہروں نے مذکورہ ٹینکر کو پٴْل سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں ریلوے کی پٹریوں اور سڑک کی ایک جانب کے حصّے کو سخت نقصان پہنچا تھا۔

مرمّت کا کام توقع سے زیادہ ہموار انداز میں ہٴْوا اور ریلوے خدمات بنیادی منصوبے سے تین روز پہلے منگل کی صبح کو بحال ہو گئیں۔تاہم گاڑیوں کی وہ ٹریفک جو اس پٴْل کے ذریعے گزرتی ہے، ابھی تک بحال نہیں ہوئی ہے۔وزیرِ نقل و حمل کائی ایچی اِشی ای نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ سڑک کی ٹریفک اگلے سال مئی کے اوائل تک بحال کرنے کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :