یوم عاشور پر محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مساجد ، مزارات ، درباروں، خانقاہوں کی خصوصی سکیورٹی کے احکامات جاری

بدھ 19 ستمبر 2018 12:54

یوم عاشور پر محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مساجد ، مزارات ، درباروں، خانقاہوں ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب محمد طاہر نے یوم عاشور کے موقع پر محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مساجد اور مزارات، درباروں،خانقاہوں کی خصوصی سکیورٹی کے احکامات جاری کئے ہیںاورمتعلقہ اضلاع کے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ اوقاف کی درخواست کی روشنی میں جھنگ ، شورکوٹ ، فیصل آباد اور سرکل کے دیگر علاقوں میں موجود محکمہ اوقاف کی 44 مساجداور 54 مزارات و درباروں سمیت صوبہ بھر میں موجود ایسے ہی مقامات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیں اور یوم عاشور کی رات تک کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ریجنل پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ احکامات کی روشنی میں اگرچہ ان مساجد اور درباروں و مزاروں میں کوئی بھی حساس مقام شامل نہیں تاہم حفاظت خود اختیاری اور زائرین کی سہولت کیلئے انہیں مناسب سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ یوم عاشور تک کسی ناخوشگوار واقعہ کا احتمال نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :