اسلام آباد میں نشہ آور اشیاء کھلا کر گردے نکالنے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار

ملزمان پنجاب سے بھٹہ مزدوروں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر اسلام آباد لاتے اور نشہ آور اشیاء کھلا کر گردے نکال لیتے ،ْرپورٹ

بدھ 19 ستمبر 2018 13:59

اسلام آباد میں نشہ آور اشیاء کھلا کر گردے نکالنے والے گروہ کے 2 کارندے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) وفاقی دارالحکومت میں نشہ آور اشیاء کھلا کر گردے نکالنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔اسلام آباد میں پولیس نے انسانی اعضاء کی پیوند کاری میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان 20 رکنی گروہ کا حصہ ہیں جو 32 لاکھ روپے میں گردہ فراہم کرنے کا سودا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزمان کے ساتھ کئی نجی ہسپتال اور ڈاکٹرز بھی ملوث ہیں۔ملزمان پنجاب سے بھٹہ مزدوروں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر اسلام آباد لاتے۔ پھر بھٹہ مزدوروں کو نشہ آور اشیاء کھلا کر ان کے گردے نکال لیے جاتے تھے۔ ملزمان انسانی اعضا بھاری قیمت پر فروخت کرتے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جس کی روشنی میں گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مار نے شروع کر دیئے ۔

متعلقہ عنوان :