اپنی بیٹنگ میں بہتری کیلئے عظیم کھلاڑیوں سے مشورے لیا کریں ،ْ یونس خان کا انگلینڈ میں فتح کیلئے بھارتی ٹیم کو مشورہ
ورہ انگلینڈ کے دوران میں صحیح سے کھیل نہیں پا رہا تھا ،ْاظہر الدین نے کال کر کے میری غلطی کی نشاندہی کی ،ْ انٹرویو
بدھ 19 ستمبر 2018 14:27
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے اپنی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران میں صحیح سے کھیل نہیں پا رہا تھا تاہم اظہر الدین نے کال کر کے میری غلطی کی نشاندہی کی اور میں نے ان کے مشورے پر اعتماد کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
یونس نے اپنے کیریئر کا ایک اور اہم واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ 2004 کی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران میں نے عظیم بھارتی بلے باز راہول ڈراوڈ سے درخواست کی کہ مجھے آپ کے پانچ منٹ درکار ہیں اور مجھے اس وقت کافی حیرت ہوئی جب راہول ڈراوڈ خود مجھ سے بات کرنے میرے کمرے تک آ گئے۔انہوں نے کہا کہ ڈراوڈ سے کچھ دیر بات کی تو انہوں نے مجھے چند نصیحتیں کیں جن پر عمل کرتے ہوئے 2004 کے بعد میرا کیریئر بالکل تبدیل ہو گیا لہٰذا اگر یہ ان عظیم کھلاڑیوں سے مشورے لیں گے تو بھارتی ٹیم کبھی بھی انگلینڈ میں جدوجہد نہیں کریگی۔واضح رہے کہ بھارت کو اپنے گزشتہ دونوں دورہ انگلینڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں 2014 میں انگلینڈ نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-3 سے شکست دی تھی جبکہ 2018 میں ہونے والی سیریز میں 1-4 سے زیر کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
زیادہ معاوضے ،مراعات کی خواہش ، آئرش کرکٹرز نے پاکستان سیریز سے قبل نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی
-
محمد عامر آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر
-
پی ایس ایل 9: منافع اور نقصان کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں
-
پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں سٹیو سمتھ، جو روٹ بھی شامل
-
پی سی بی نے محمد عامر کو ویزا جاری نہ کرنے پر آئرلینڈ کو ’خبردار‘ کر دیا
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.