طارق سعید کی ریٹرننگ آفیسر کے خلاف درخواست خارج،

الیکشن کمیشن کی متعلقہ انتخابی ٹربیونل سے رابطے کی ہدایت

بدھ 19 ستمبر 2018 16:19

طارق سعید کی ریٹرننگ آفیسر کے خلاف درخواست خارج،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 93 سے امیدوار طارق سعید کی ریٹرننگ آفیسر کے خلاف درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا اور جسٹس (ر) ارشاد قیصر پر مبنی بینچ کا منگل کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جس میں درخواست گزار طارق سعید کو درخواست کو خارج کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ انتخابی ٹربیونل سے رابطہ کریں۔