ریونیو میں اضافہ ،
درآمدات کو محدود کرنے کیلئے کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضاٖفہ صرف اشیا تعیش تک محدود کیا جائے ‘ایف پی سی سی آئی مقامی سطح پر تیار نہ ہونے والے درآمدی خام مال اور سرمایہ جاتی سازو سامان پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں اضافہ نہ کیا جائے ،اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدام کیے جائیں،گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتی شعبے کی مشکلات میں اضافہ اور برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے‘عرفان یوسف
بدھ 19 ستمبر 2018 16:24
(جاری ہے)
گیس کی قیمتوں میں اضافے سے برآمدی شعبے کی پیداواری لاگت بڑھ جائے گی اور پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈی میں مزید دشوار یاں درپیش ہونگی۔ گیس کاروباری شعبے کا اہم خام مال ہے، اس کی قیمتوں میں اضافہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی گروتھ روک دے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی بجٹ بظاہر متعدل ہے جس کے ذریعے سرمائے کی قلت دور کرتے ہوئے معاشی بحالی کے لیے اضافی ریونیو کے حصول کو ممکن بنانے میں مدد ملے گی تاہم بجٹ میں 5ہزار درآمدی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی گئی جبکہ 900آئٹمز پر ریگولیٹری میں اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ مقامی صنعتوں کے لیے درکار درآمدی خام مال اور بنیادی سازو سامان کو اس اضافے سے استثنیٰ دیا جائے تاکہ صنعتی لاگت کو کم رکھتے ہوئے بین الاقوامی منڈی میں مسابقت کو آسان اور مقامی مارکیٹ کی طلب پوری کی جا سکے۔عرفان یوسف نے بجٹ اہداف کے حصول لے لیے اسمگلنگ کی روک تھام بالخصوص ایسی اشیاء جن پر ڈیوٹی اور ٹیکسز بڑھائے گئے ہیں غیر قانونی ذرائع سے ملک میں آمد کے راستے بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اسمگل شدہ اشیاء کی بھر مار کی وجہ سے مقامی صنعتوں کی بقا خطرات سے دو چار ہے۔وفاقی بجٹ میں ترقیاتی اخراجات میں 250ارب روپے کی کٹوتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی بجٹ725ارب سے کم کر کے 475ارب روپے کر دیا گیا جس سے انفراسٹرکچر کی تعمیر اور ستیابی متاثر ہو گئی جو صنعتی سر گرمیوں کے فروغ کے لیے لازم و ملزوم ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیولپمنٹ لیوی کی مد میں 115ارب روپے کا اضافہ عوام پر منتقل نہ کرنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.