صوابی پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل میں بھائی سے ملاقات کیلئے آنے والے شخص سے اخروٹ میں چھپے ہوئی ہیروئن بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 19 ستمبر 2018 16:32

صوابی پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل میں بھائی سے ملاقات کیلئے آنے والے شخص سے ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) صوابی پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل صوابی میں بھائی سے ملاقات کے لئے آنے والے شخص سے اخروٹ میں چھپے ہو ئی ہیروئن بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز فیصل حیات ولد پیر زادہ سکنہ گندف اپنے بھائی سے جیل میں ملاقات کی عرض سے آئے اور ان کے لئے اخروٹ بھی ساتھ لائے جب جیل میں تعینات اہلکاروں نے اخروٹ کی تلاشی شروع کی تو اس میں چھپائی گئی دس گرام ہیروئن بر آمد ہوئی سپرنٹنڈنٹ جیل عالم زیب خان کے مطابق ملزم یہ ہیروئن اپنے بھائی کو دینے کے لئے ملاقات کے بہانے لے آیا تھا لیکن برو قت کارروائی کر کے ان کے اس کوشش کو ناکام بنا کر ہیروئن پکڑ لی صوابی پولیس نے مبینہ ملزم فیصل حیات کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل عالم زیب خان نے بتایا کہ جوڈیشل لاک اپ صوابی میں قیدیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں جیل کے اندرماحول کو سازگار بنا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :