اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے خصوصی ٹریفک/ڈائیورشن پلان جاری کر دیا

بدھ ستمبر 20:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے خصوصی ٹریفک/ڈائیورشن پلان جاری کر دیا۔ 9ویں محرم کے جلوس کیلئے 566 افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے،4 ڈی ایس پیز،19 انسپکٹرز بھی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے تاکہ شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے، 9ویں محرم الحرام کے جلوس کا آغاز امام بارگاہ جی سکس ٹو سے ہو گا، جلوس کے دوران جی سکس سروس روڈ، صدر روڈ، میلوڈی چوک، پولی کلینک لقمان حکیم سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ جی سکس پر اختتام پذیر ہو گا، کلثوم پلازہ فضل حق روڈ، چائنہ چوک تک، پوسٹ آفس سروس روڈ، صدر روڈ،میلوڈی چوک ،میونسپل چوک سے لال مسجد سے شہداء چوک جی پی او تک، پولی کلینک سے اقبال ہال تک، لقمان حکیم روڈ صبح 8 بجے سے اختتام جلوس تک بند رہے گا، کلثوم پلازہ سے چاند تارہ چوک تک سیونتھ ایونیو چوک تک ون وے استعمال ہو گا جبکہ شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق 9ویںمحرم الحرام کے جلوس کیلئے 566 افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے، 4 ڈی ایس پیز، 19 انسپکٹرزبھی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے، 9 محرم کا مرکزی جلوس جو مرکزی امام بارگاہ G/6-2 سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا وہیں پر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کے دوران کلثوم فضل حق روڈ چائنہ چوک تک دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند رہے گا، پوسٹ آفس سروس روڈ بند رہے گی، صدر روڈاقبال ہال سے میلوڈی چوک تک بند رہے گی،میونسپل روڈ لال مسجد سے شہداء چوک جی پی او تک بند رہے گی، لقمان حکیم روڈ پولی کلینک سے اقبال ہال تک مکمل بند رہے گا جبکہ کلثوم پلازہ سے چاند تارا چوک تک سیونتھ ایونیو چوک ون وے استعمال کریں جہاں جہاں روڈ بند کئے جائیں گے وہاں متبادل راستہ مہیا کئے جائیں گے اور ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی ، جلوس کے شرکاء اپنی گاڑیاں مقرر کردہ پارکنگ ایریا میں پارک کریں گے، جلوس کے راستوں میں کسی بھی قسم کی پارکنگ ممنوع ہو گی ،شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل راستوںکاانتظام، ITP ریڈیو ایف ایم92.4 اپنی خصوصی نشریا ت کے ذریعے بھی شہریوں کو صورت حال سے باخبر رکھے گا، ٹریفک انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک ازخود کریں گے۔

ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے دوران جلوس مشتبہ اشخاص اور گاڑیوں پر نظر رکھیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن1915اور0519261992-93پر اطلاع دیں انھوں نے مزید کہا کہ جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔