Live Updates

چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی جواد رفیق ملک کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

وزیر مملکت مواصلات کا ذاتی آدمی لگانے کیلئے موجودہ چیئرمین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا

بدھ 19 ستمبر 2018 21:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی جواد رفیق ملک کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، وہ بہت جلد وزارت بین الصوبائی امور میں تعینات ہوں گے، این ایچ اے کے چیئرمین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ عمران خان کی منظوری سے ہوا ہے، یہ تبادلہ وزیر مملکت مراد سعید کی خواہش پر کیا گیا ہے جو اپنا ذاتی آدمی کو چیئرمین این ایچ اے لگوانا چاہتا ہے، تاکہ وہ ادارہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے چیئرمین کا تعلق کے پی کے ڈومیسائل والے افسر ہوگا جو مراد سعید کی ہاں میں ہاں ملائے گا، قانون کے مطابق چیئرمین این ایچ اے کسی سول انجنیئر کے حامل شخص کو لگانا چاہئے لیکن حکومتیں عام عوام پر سول سروس آفسر کو لگاتی ہیں، این ایچ اے میں1000ارب روپے کے سڑکو کے منصوبے زیر تعمیر ہیں، ان منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کے کرپشن ہوئی ہے اور وزیر مواصلات کو گھر بیٹھے بیٹھے کروڑوں روپے کی ماہانہ بھتہ مل جاتا ہے اور اس سارے کام میں کلیدی کردار چیئرمین این ایچ اے کا ہوتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :