کرپشن الزام پرملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق گرفتار،عدالت پیش

628ملین ڈالر کی ریاستی سرمایہ کاری کے ایک کیس میں ملوث ہونے پر باقاعدہ فرد جرم عائدکردی گئی

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:26

کرپشن الزام پرملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق گرفتار،عدالت پیش
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ ان پر بدعنوانی کے ایک کیس میں ملوث ہونے پر باقاعدہ فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس مقدمے کا تعلق 628 ملین ڈالر کی ریاستی سرمایہ کاری سے ہے۔ بعد ازاں یہ رقم نجیب کے بینک اکانٹ میں پہنچ گئی تھی۔ انتخابات میں شکست کے بعد سے رزاق مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔ انہیں طاقت کے ناجائز استعمال سمیت رقوم کی ہیرا پھیری کیساتھ مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو جمعرات کے روز عدالت میں بھی پیش کردیاگیا۔