یورپی یونین برطانیہ کے حوالے سے کچھ گنجائش نکالے، تھریسامے

برطانیہ نے اس تناظر میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنایا ہے ،یورپی یونین بھی کچھ آگے بڑھے،بیان

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:26

یورپی یونین برطانیہ کے حوالے سے کچھ گنجائش نکالے، تھریسامے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے بریگزٹ مذاکرات میں یورپی یونین سے گنجائش کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق مے نے ایک بیان میں کہاکہ برطانیہ نے اس تناظر میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنایا ہے اور یورپی یونین کو بھی چاہیے کہ وہ بھی کچھ آگے بڑھے۔ مے نے مزید کہا کہ آزاد تجارت کے ایک زون کے قیام پر برطانیہ کے ساتھ بھی ویسے ہی بات چیت ہونی چاہیے جیسے کسی اور ملک کے ساتھ مذاکرات کیے جاتے ہیں۔ آسٹریا کے شہر زالسبرگ میں شروع ہونے والے یورپی سربراہی اجلاس میں کئی دیگر کے علاوہ بریگزٹ کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔