اپنے ہی اعلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرمنی کی سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کرنے کے معاہدے کی منظوری

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:37

اپنے ہی اعلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرمنی کی سعودی عرب کو اسلحہ فراہم ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) جرمنی نے سعودی عرب کو ایک ڈیل کے تحت اسلحہ فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ قبل ازیں جرمن حکومت نے کہا تھا کہ ایسے ممالک کو اسلحہ فروخت نہیں کیا جائے گا، جو یمن کی جنگ میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی نے سعودی عرب کو ایک ڈیل کے تحت اسلحہ فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ قبل ازیں جرمن حکومت نے کہا تھا کہ ایسے ممالک کو اسلحہ فروخت نہیں کیا جائے گا، سعودی عسکری اتحاد2015 سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، جس کی وجہ سے دس ہزار افراد ہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ اس تنازعے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات بھی عائد کیے جا چکے ہیں۔