فلپائن میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائڈنگ سے تباہی،تین افرادہلاک

طوفان کے بعد موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی،دس گھر زمین بوس، ریسکیو آپریشن جاری

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:39

فلپائن میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائڈنگ سے تباہی،تین افرادہلاک
منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) فلپائن کے جزیرہ کیبو میں موسلا دھار بارشوں کیبعد لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچادی، 10 گھر مٹی تلے دب گئے جس سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن ایک کے بعد ایک قدرتی آفات کی زد میں ہے، طوفان کے بعد موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، جزیدہ کیبو میں لینڈ سلائڈنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق دس گھر مٹی تلے دب گئے ہیں، علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

متعلقہ عنوان :