جاپانی وزیر اعظم ایک مرتبہ پھر اپنی سیاسی پارٹی کے سربراہ منتخب

جمعرات 20 ستمبر 2018 15:20

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے ایک مرتبہ پھر اپنی سیاسی پارٹی کے سربراہ منتخب کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کے دن ٹوکیو میں لبرل ڈٰیموکریٹک پارٹی کی رائے شماری میں 63 سالہ سیاستدان شنزوآبے نے 553 پارٹی ممبران کی حمایت حاصل کی جبکہ 254 نے ان کی مخالفت کی۔ اس کامیابی کی بدولت شنزوآبے کے آئینی اصلاحات کے خواب کو تعبیر مل سکتی ہے۔ شینزو آبے کی اب جاپان کے طویل ترین وزیراعظم بننے کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :