ایشین جونیئر اسکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر ٹیم 23ستمبر کو بھارت روانہ ہو گی

جمعرات 20 ستمبر 2018 15:54

ایشین جونیئر اسکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر ٹیم 23ستمبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) ایشین جونیئر اسکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر اسکواش ٹیم 23ستمبر کو بھارت روانہ ہو گی ، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان کے مطابق 26ستمبر سے بھارتی شہر چنائی میں کھیلی جانیوالی چمپئن شپ میں پاکستان انڈر13 ،ْانڈر 15انڈر17انڈر19کیٹگریز میں شرکت کریگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ عباس زیب,عزیر شوکت انڈر 19کیٹگری میں نمائندگی کرینگے ، حارث قاسم ،ْاسد اللہ انڈر 17 ،ْ انس بخاری انڈر 13کیٹگری کھیلیں گے جبکہ انڈر 15کیٹگری میں حمزہ خان,اصحاب عرفان ایکشن میں دکھائی دینگے ۔

متعلقہ عنوان :