بنگالیوں کو کراچی میں بد امنی کا ذمہ دار قرار دینا ناقابل فہم ہے،پاکستان مسلم لیگ شیر بنگال
پاکستان مسلم لیگ شیر بنگال کی مرکزی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں ڈاکٹر علائو الدین ، مامون الرشید ایڈووکیٹ و دیگر رہنمائوں کا اظہار خیال
جمعرات 20 ستمبر 2018 16:15
(جاری ہے)
مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں رہنمائوں ڈاکٹر علائو الدین ،مامون الرشید ایڈووکیٹ ،مظفر احمد و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اراکین مرکزی کمیٹی نے کہا کہ جن بنگلہ نژاد پاکستانی شہریوں کو یہاں کی قومیت کے تمام تر دستاویزی ثبوت پیش کر دینے کے باوجود شناختی کارڈ جاری نہیں کئے جارہے یہ صرف زبان کی بنیاد پر تعصبی عمل ہے جس کے نتیجے میں ملک دولخت ہوا تھا، یہ رویہ ایک طویل عرصہ سے ہمارے ساتھ روا رکھا جا رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے ۔مسلم لیگ شیر بنگال کے رہنمائوں نے کہا کہPML-SBشہر کراچی میں رہائش پذیر30لاکھ بنگلہ نژادوں کی نمائندگی کرنے والی جماعت ہے ۔ہمیں غیر ملکی تارکین وطن سے کوئی ہمدردی نہیں ان کے خلاف پاکستانی قوانین کے مطابق بھرپور کاروائی کرکے سزائیں دی جانی چاہئیں لیکن تارکین وطن کی آڑمیں ہر چند سال بعد منصوبہ بندی کے ذریعے بنگلہ نژادوں کو ہراساں کئے جانے کا عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کراچی میںامن کے خواہاں حکمرانوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ صرف بنگالی یا افغانی ہی بد امنی کے ذمہ دار نہیں بلکہ وائٹ کالکر کرمنلز بھی سیاست کا لبادہ اوڑھ کر اس سلسلہ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جنہیں بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ PML(SB)رہنمائوں نے یقین دلایا کہ کراچی میں امن کے قیام کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مسلم لیگ شیر بنگال ہر سطح پر معاونت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے کیونکہ کراچی ملک کا معاشی حب اور منی پاکستانی یہاں امن سے نہ صرف یہاں کے باشندوں کی ترقی بلکہ ملکی بقاء ، ترقی اور استحکام وابستہ ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کے ہمراہ اٹلی کی سفیرکا قائد روم ، آئی ٹی مارکی ، طاقتور پاکستان کے تحت راشن بیگزاور امید کی گھنٹی کا دورہ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے
-
پی ٹی اے کی سمز بلاک کرنے کی مخالفت :دیگر آپشنز تجویز کر دیئے
-
تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ؛ رانا سکندرحیات
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے
-
گورنرسندھ کی صنعتکاروں کومسائل حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی
-
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لئے
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.