سپریم کورٹ کے حکم پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:01

سپریم کورٹ کے حکم پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس جمعرات کے روز یونیورسٹی سینٹ ہال میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے ارکان پروفیسر ڈاکٹر ملک حسین مبشر، سیما الٰہی بلوچ کے علاوہ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ اور سپیشل سیکرٹری محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پرمن و عن عمل درآمد ہوگا۔ بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کے چنائو سمیت دیگر معاملات سپریم کورٹ کے تحریری احکامات ملنے کے بعد طے ہوں گے۔ بعدازاں اجلاس پیر کے روز تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔