آئی جی سندھ نے اسپیشل برانچ کے دفاتر کرائم برانچ بلڈنگ کیماڑی منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:36

آئی جی سندھ نے اسپیشل برانچ کے دفاتر کرائم برانچ بلڈنگ کیماڑی منتقل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے میں بتایا ہے کہ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس میں موجود اسپیشل برانچ سندھ پولیس کے جملہ دفاتر بشمول ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو کرائم برانچ بلڈنگ کیماڑی منتقل کیئے جانیکے حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ویسٹ کے آفس کو بھی بمعہ اسٹاف اورنگی ٹاؤن منتقل کرنیکے بھی احکامات جاری کیئے ہیں۔آئندہ ایس ایس پی ویسٹ جملہ محکمانہ امور اورنگی ٹاؤن آفس سے ہی انجام دینگے ۔جس سے علاقہ عوام سمیت پولیس افسران اور جوانوں کو درپیش محکمانہ ودیگر مسائل کے حل میں نمایاں مدد مل سکے گی۔

متعلقہ عنوان :