ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم پر فرد جرم عائد

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:58

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) ملائیشیا کے استغاثہ نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے بتایا کہ دور اقتدار میں طاقت کے ناجائز استعمال اور لاکھوں ڈالر کے فنڈز میں خرد برد کے الزامات کے تحت رزاق کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کے خلاف مجموعی طور پر پچیس الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ تاہم رزاق ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ قانونی کارروائی سیاسی محرکات پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :