پشاور سے دو حہ جانیوالی نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

جہاز میں دھواں بھرنے کے باعث پائلٹ کی بروقت ہنگامی کال پر طیارہ واپس باچا خان ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:10

پشاور سے دو حہ جانیوالی نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) پشاور سے دو حہ جانیوالی نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ جہاز میں دھواں بھرنے کے باعث پائلٹ کی بروقت ہنگامی کال پر طیارہ واپس باچا خان ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پشاور سے دوحہ جانیوالی نئجی ائیر لائن کا طیارہ حاڈثے سے بال بال بچ گیا۔ اڑان بھرتے ہی جہاز میں دھواں بھرنے کے باعث پائلٹ نے ہنگامی صورتحال کی کال دی ۔ بروقت اطلاع پر طیارہ فنی خرابی کے باعث واپس باچا خان ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا جس سے بڑی تعداد میں مسافروں اور عملے کے افراد کی حفاظت یقینی بنائی گئی ۔