پولیس کی کارروائی، 200 سے زائد ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار، سرکاری افسران کے بیٹے بھی شامل

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:51

پولیس کی کارروائی، 200 سے زائد ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار، سرکاری ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرکے شہر بھر میں 200 سے زائد ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرکاری افسران کے بیٹے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے کورنگی کے علاقے زمان ٹائون میں خفہ اطلاع پر کارروائی کرکے شہر بھر میں 200 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف شہر کے 12 سے زائد تھانوں میں ڈکیتیوں کے مقدمات درج ہیں۔ تین رکنی گروہ میں واصف، عدنان اور عتیق شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان پوش علاقوں میں ڈکیتیاں کرتے تھے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :