عوام کوبہترطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام جاری ہے،ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان

جمعہ ستمبر 12:00

پشاور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اہداف کے حصول کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور انہوں نے وقت ضائع کئے بغیر پہلے دن سے کام شروع کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزملک سعادت خان اور حافظ صفی اللہ کے قیادت میں اپنے رہائش گاہ پر وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وفد نے محکمہ صحت میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے، ہسپتالوں میں عوا م کو ریلیف دینے اور سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتمادبحال کرنے کے اقدامات کو خوش ائند قراد دیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں جو اہداف دیئے ہیں ان کے حصول کے لئے جامع لائحہ عمل وضع کرتے ہوئے تیز رفتاری کے ساتھ کام کاآغاز کیا ہے کیونکہ کم وقت میں زیادہ کام بھی ہمار ا نعرہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کفایت شعاری، درپیش مسائل کے حل، ہسپتالوں کے حالات اور معاملات کو ٹھیک کرنے اور عوام کو بہترطبی سہولیات کی فراہمی کے لئے وہ پوری طرح کوشاں ہیں او ر صحت انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :