بھارت کا پرہار میزائل کا تجربہ

جمعہ 21 ستمبر 2018 12:40

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) بھارت نے ملک میں تیار کردہ زمین سے زمین پر مار کرنے والی میزائل پرہارکا تجربہ کیاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام کے مطابق اوڑیسہ میں بالاسور ٹیسٹ رینج میں پرہار میزائل کا تجربہ کیا گیا،بھارتی حکام نے دعوی کیاہے کہ تجربہ کامیاب رہا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے میزائل کا تجربہ کیا ہے اور کہا کہ پرہار ہتھیار لے جانے کے ساتھ ساتھ مختلف اہداف کو ایک ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :